راولپنڈی ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا رانا تنو یر حسین سے پولینڈ کے نائب وزیر دفاع بارتوز کوانیکا کی قیادت میں اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ‘دفاعی تعاون بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بدھ کو ہونے والی ملاقات میںمشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون …
وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا رانا تنو یر حسین سے پولینڈ کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوارا رانا تنو یر حسین سے پولینڈ کے نائب وزیر دفاع بارتوز کوانیکا کی قیادت میں اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ‘دفاعی تعاون بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق بدھ کو ہونے والی ملاقات میںمشترکہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کے فروغ پر زور دیا ۔وفاقی وزیر دفاعی پیداواررانا تنویر حسین نے دفاعی صنعت کی صلاحیت کے حوالے سے وفد کو آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان ایک اعلی درجے کی دفاعی صنعت بن چکا ہے‘ہمارے انجینئرز اور تکنیکی ماہرین جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے شعبوں میں نمایاں ترقی کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے پولینڈ کے ساتھ ماضی میں ہونے والے دفاعی پیداوار سے متعلق معاہدوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ وفد کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک نے دفاعی شعبے میں تعاون مزید بڑھانے کے لئے یاداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔








