اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اکنامک افیئرز ڈویژن (ای اے ڈی) میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن طارق باجوہ نے وزیر خزانہ کو ایشیائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک اور دیگر ملٹی نیشنل ڈونرز کی طرف سے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ …
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اکنامک افیئرز ڈویژن (ای اے ڈی) میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں غیر ملکی فنڈ سے چلنے والے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن طارق باجوہ نے وزیر خزانہ کو ایشیائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک اور دیگر ملٹی نیشنل ڈونرز کی طرف سے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو جاری اور آئندہ سال کے منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے اکنامک افیئرز ڈویژن کو ہدایت کی کہ بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملٹی نیشنل ڈونرز اور ڈویلپمنٹ شراکت داروں کے ساتھ بہترین انداز میں روابط رکھے جائیں۔ انہوں نے اکنامک افیئرز ڈویژن کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور اکنامک افیئرز ڈویژن کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔








