پاکستانی معیشت وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے تحت بہتری اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے،وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا ملائیشیا میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے تحت بہتری اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جب 2013ءمیں اقتدار میں آئی تو اسے توانائی کی قلت، دہشت گردی …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے تحت بہتری اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملائیشیا میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جب 2013ءمیں اقتدار میں آئی تو اسے توانائی کی قلت، دہشت گردی اور معاشی عدم استحکام کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی قیادت کی موثر و منظم حکمت عملی سے ان مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے پاکستان نے وژن 2025ءاپنایا ہے جس سے سماجی، انسانی، معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ طرز حکومت میں بہتری لانے کیلئے حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے غریب شہریوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply