اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کرر ہا ہے جس کا عالمی برادری سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی نوٹس لینا چاہیے، منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت …
بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کرر ہا ہے،عالمی برادری سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی نوٹس لیں،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کی پی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کرر ہا ہے جس کا عالمی برادری سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی نوٹس لینا چاہیے، منگل کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر مسئلہ کشمیر کو ہر اہم عالمی فورم پر اجاگر کیا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد قیادت کی کوئی حیثیت نہیں اور بھارتی افواج کے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے باعث کشمیریوں کے دلوں میں بھارت کے لیے کو ئی عزت نہیں رہی کیونکہ انہوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر سمجھوتہ کر کے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی اسلیے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے لیے اپنی پرامن تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں اوراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے، بھارتی ریاست کے مقبوضہ وادی میں مظالم کی وجہ سے آج بھارت کے اندر ہی مقبوضہ وادی کی آزادی کے لیے تحریکیں شروع ہو رہی ہیں،








