وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 2013ءکے عام انتخابات میں شکست کے بعد سے سڑکوں پر انتشار پھیلانے اور یلغار کی سیاست پر چل رہی ہے، منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اس عمل نے پاکستان مسلم لیگ …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف 2013ءکے عام انتخابات میں شکست کے بعد سے سڑکوں پر انتشار پھیلانے اور یلغار کی سیاست پر چل رہی ہے، منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اس عمل نے پاکستان مسلم لیگ ن یا حکومت کا تو کچھ نہیں بگاڑا خود اپنا بیڑا غرق کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر وہ اسی سیاسی راستے پرمزید چلیں گے تو ان کا مزید نقصان ہوگا، اپوزیشن کے پاس چونکہ کوئی ایشو نہیں ہے اور انہیں پے در پے ناکامیوں کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے اسلئے وہ اپنے آپ کو اور اپنی سیاست کو زندہ رکھنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ان حربوں کا وہی نتیجہ نکلے گا جو ماضی میں ان کی سازشوں کا نکلا ہے، وفاقی وزیر نے کہا کہ برائے مہربانی وہ اپنے آپ کو سیاست، سیاستدانوں اور سیاسی جماعتوں تک ہی محدود رکھیں جن کے بارے میں چوکوں چوراہوں پر بات کی جا سکتی ہے اور پارلیمنٹ میں گفتگو کی جا سکتی ہے لیکن ایسے ادارے جن کا سیاست سے تعلق نہیں ہے انہیں اپنی سیاست کا نشانہ نہ بنائیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply