وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی زیر صدارت ہائیڈرو پاور پراجیکٹ عملدرآمدکمیٹی کا اجلاس،گلگت بلتستان پاکستان کا واٹر بنک ہے،توانائی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہرممکن مدد جاری رکھیں گے،خواجہ محمد آصف

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے گلگت بلتستان میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر عملدرآمد سے متعلق روڈ میپ کی تیاری کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ منگل کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے وفد نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان میں میگا اور مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس میں ہونے …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے گلگت بلتستان میں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر عملدرآمد سے متعلق روڈ میپ کی تیاری کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ منگل کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے وفد نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان میں میگا اور مائیکرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹس میں ہونے والی اب تک کی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وفد نے وفاقی حکومت کی طرف سے میگا اور مائیکرو پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے وفاقی حکومت کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ توانائی کے ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں بجلی کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ خطے میں توانائی کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، گلگت بلتستان کی حکومت اپنے ڈویلپمنٹ فنڈ سے 35 میگا واٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو فنڈنگ کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا واٹر بنک ہے جو ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروںکو اپنی طرف راغب کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply