اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری وزیراعظم نواز شریف اور اعلیٰ چینی قیادت کاوژن ہے جس کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان تاریخی رابطوں کو بحال اور وسط ایشیا اور مغربی ایشیا تک بڑھایا جائے گا، اس کلیدی منصوبے کو مکمل ہونے سے پاکستانی معیشت کی تقدیر بدل جائے گی، کوریڈور کے مغربی حصے سے متعلق منصوبوں پر کام تےزی سے جاری ہے ، اصلاحات اور جدت آمیزی ایشیائی ذرائع ہے جن سے معیشت کو بڑی ترقی دی جاسکتی ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔چین پاکستان اقتصادی راہداری سے ملک کے تمام صوبے مستفید ہوں گے جبکہ بلوچستان خیبر پختونخوا اور فاٹا کو خصوصی طور پر فائدہ ہوگا۔