اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف 22 اگست کو لاہور سیالکوٹ موٹروے کا افتتاح کریں گے۔ 98 کلو میٹر موٹروے کا یہ منصوبہ 43.847 بلین ڈالرز کی لاگت سے 24 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے زرعی زمینوں سے گزرے گی جو کہ بہت سے کاروباری سرگرمیوں والے مراکز کو بھی ایک دوسرے سے جوڑے گی۔ موٹروے کی تعمیر سے شہریوں کو جدید اور تیز ترین سفری سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی