انتخابی وعدے کی تکمیل ایک سیاستدان کے لیے خوشی کا لمحہ ہوتا ہے، سائرہ افضل تارڑ

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام صحت کے شعبہ میں ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے زریعے کم آمدنی والے اورمستحق افراد پروگرام کے پینل پر موجود پرائیویٹ ہسپتال سے اپنا بہترین علاج کروا سکتے ہیں اسلام آباد، کوئٹہ، مظفرآباد اور کوٹلی میں یہ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت ان چار اضلاع میں ایک لاکھ 80 …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام صحت کے شعبہ میں ایک انقلابی پروگرام ہے جس کے زریعے کم آمدنی والے اورمستحق افراد پروگرام کے پینل پر موجود پرائیویٹ ہسپتال سے اپنا بہترین علاج کروا سکتے ہیں اسلام آباد، کوئٹہ، مظفرآباد اور کوٹلی میں یہ پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت ان چار اضلاع میں ایک لاکھ 80 ہزار مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔ اب یہ لوگ اپنے علاج کے لے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھائیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرناموجودہ حکومت کا اولین طرہ امیتاز رہا ہے۔ اس سکیم کے ذریعے 29 افراد جو دل کے مرض میں مبتلا تھے ،کی اوپن ہارٹ بائی پاس سرجری کرائی گئی ، 4500 مریض مفت علاج کے سہولیات سے مستفید ہوئے،68 افراد کی انجیوگرافی اور 49 افراد کی انجیوپلاسٹی کی گئی اور 82 مستحق افراد کو کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کی سہولت پہنچائی گئی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply