پاکستان اور جرمنی کا تجارت،معیشت اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان اور جرمنی نے تجارت،معیشت اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے برلن میں منعقدہ پاک جرمن سٹریٹجک مذاکرات کے تیسرے مرحلے کے دوران پائی گئی۔ جمعرات کودفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مذاکرات میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی وفد جبکہ سٹیٹ سیکرٹری مارکیز ایڈرر نے اپنے ملک کی …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان اور جرمنی نے تجارت،معیشت اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔یہ اتفاق رائے برلن میں منعقدہ پاک جرمن سٹریٹجک مذاکرات کے تیسرے مرحلے کے دوران پائی گئی۔ جمعرات کودفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مذاکرات میں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے پاکستانی وفد جبکہ سٹیٹ سیکرٹری مارکیز ایڈرر نے اپنے ملک کی قیادت کی۔دونوں فریقوں نے اقتصادی تعاون ،دفاع،تجارت،سرمایہ کاری ،ثقافت،تعلیم،سیکورٹی اور سٹریٹجک استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے بحث کی۔دونوں فریقوں نے افغانستان،مشرق وسطی یورپی یونین سمیت علاقائی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔دونوں ملکوں نے دہشت گردی کی روک تھام کیلئے کوششیں مزید تیز کرنیکی ضرورت پر بھی زور دیاجو تمام دنیا کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے اپنے جرمن ہم منصب بھارت مقبوضہ کشمیر میں تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف روکنے کیلئے بھارتی حکومت پر دباو بڑھائیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply