مقبوضہ کشمیر میں شمیریوں کے خلاف بھارت کی ظالمانہ کارروائیاں پاکستان کیلئے سنگین تشویش کا باعث ہیں، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی ناروے کے وزیر خارجہ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک میں کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ظالمانہ کارروائیاں پاکستان کیلئے سنگین تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ناروے کے وزیر خارجہ بارگ برینڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک میں کشمیریوں کے خلاف بھارت کی ظالمانہ کارروائیاں پاکستان کیلئے سنگین تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ناروے کے وزیر خارجہ بارگ برینڈی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔ ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے ناروے کے وزیر خارجہ کو افغانستان کے عوام کی طرف سے شروع کردہ امن عمل کے ذریعے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے ذریعے حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply