اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے تھائی لینڈ کے ڈائریکٹر جنرل آف ڈیفنس انڈسٹری اینڈ انرجی سینٹر جنرل سوراسک کواراجنک نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کوچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے تھائی لینڈ کے ڈائریکٹر جنرل آف ڈیفنس انڈسٹریز اینڈ انرجی سینٹرنے جے ایس ہیڈ کوارٹر راولپنڈی …
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے تھائی لینڈ کے ڈائریکٹر جنرل آف ڈیفنس انڈسٹری اینڈ انرجی سینٹر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے تھائی لینڈ کے ڈائریکٹر جنرل آف ڈیفنس انڈسٹری اینڈ انرجی سینٹر جنرل سوراسک کواراجنک نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کوچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے تھائی لینڈ کے ڈائریکٹر جنرل آف ڈیفنس انڈسٹریز اینڈ انرجی سینٹرنے جے ایس ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی، پیشہ وارانہ اہمیت اوردونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات سمیت دیگر امور زیر غور آئے ۔تھائی لینڈ کے جنرل سوارسک نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف کی ۔








