اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے پولینڈ کے نائب وزیر دفاع بارتوز جوزف نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے پولینڈ کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے …
جنرل راشد محمود سے پولینڈ کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے پولینڈ کے نائب وزیر دفاع بارتوز جوزف نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے پولینڈ کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کے امور زیر غور آئے ۔پولینڈ کے نائب وزیر نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے اقدامات اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا ۔








