اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے نیشنل فرٹیلائرز مارکیٹنگ لمیٹڈ کے پاس دستیاب درآمدی کھاد کی فروخت کی اجازت دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی کھاد 1310 روپے فی (50 …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کاشتکاروں کی سہولت کے لئے نیشنل فرٹیلائرز مارکیٹنگ لمیٹڈ کے پاس دستیاب درآمدی کھاد کی فروخت کی اجازت دیدی۔ ای سی سی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ، ریونیو، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی کھاد 1310 روپے فی (50 کلوگرام) بوری کے حساب سے فروخت کی منظوری دی ہے۔ ای سی سی نے لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے لئے نوزائیدہ بچوں کے وزن کرنے کے ترازووں پر کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس سے چھوٹ کی بھی منظوری دی، پروگرام کے تحت لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 38 ہزار ترازو فراہم کئے جائیں گے۔








