اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نفاذ اور شرح وہاں کے حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں ٹیکس کے معاملات کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس کی صدارت کرتے …
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں ٹیکس کا نفاذ اور شرح وہاں کے حالات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی ہدایت پر گلگت بلتستان میں ٹیکس کے معاملات کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، وفاقی سیکرٹری اُمور کشمیر و گلگت بلتستان عابد سعید، ممبر ایف بی آر، جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل کے علاوہ گلگت بلتستان کے اعلیٰ ٹیکسیشن حکام نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے جی بی کونسل اور ایف بی آر کے درمیان براہ راست ٹیکس سے متعلق جلد ایم او یو دستخط کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ اس کے علاوہ گلگت بلتستان سے ٹیکس محصولات سے گلگت بلتستان حکومت اور گلگت بلتستان کونسل کے مستقل شیئر سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دے کر منظور ی کےلئے وزیر اعظم کو پیش کیا جائے۔








