وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کی لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور و انچارج وزیراعظم عوامی شکایات سیل شیخ آفتاب احمد نے لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔ وفاقی وزیر نے اجلاس سے خطاب …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور و انچارج وزیراعظم عوامی شکایات سیل شیخ آفتاب احمد نے لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔ وفاقی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نہ صرف اجتماعی بلکہ انفرادی سطح پر بھی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اجلاس میں مختلف محکموں اور شعبوں میں عوامی مسائل اور شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب پولیس کی طرف سے عوام کی بہتر خدمت اور شکایات کے ازالے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر نے اٹک میں تعلیمی اداروں کے مسائل خصوصاً اٹک میں بارانی یونیورسٹی کے کیمپس‘ میڈیکل کالج کے ذیلی کیمپس کے قیام کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں اٹک میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کے اجراءاور دریائے سواں اور تراب پل کی تعمیر جیسے امور بھی زیر غور آئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply