پندرہ جولائی کو فوجی بغاوت کے دوران پاکستانی حکومت اور عوام کاتعاون مثالی تھا،ترکی کا بھر پور ساتھ دینے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرنے جلد پاکستان کا دورہ کروں گا،ترک صدر رجب طیب اردوا کی پاکستان کے آل پارٹیز پارلیمانی وفد سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ حالیہ ناکام فوجی بغاوت کے دوران ترکی کا بھر پور ساتھ دینے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرنے کی غرض سے جلد پاکستان کا دورہ کرینگے۔15جولائی کو فوجی بغاوت کے دوران پاکستانی حکومت اور عوام کاتعاون مثالی تھا۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو انقرہ میں سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ حالیہ ناکام فوجی بغاوت کے دوران ترکی کا بھر پور ساتھ دینے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرنے کی غرض سے جلد پاکستان کا دورہ کرینگے۔15جولائی کو فوجی بغاوت کے دوران پاکستانی حکومت اور عوام کاتعاون مثالی تھا۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کو انقرہ میں سینیٹر مشاہد حسین سید کی سربراہی میں آل پارٹیز پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔پاکستانی وفد نے ترکی کے صدر سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔90منٹ تک جاری ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ترکی کے صدر نے ترکی میںجمہوریت کی حمایت میں قومی اسمبلی کے دونوں ہاوسز سے متفقہ قرار دادوں اور مشکل وقت میں ترکی کا بھر پور ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے فوری ٹیلی فون کالز کو بھی بے حد سراہا۔رجب طیب اردوان نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی پر زور مذمت کی اور حملے میں جاںبحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply