ڈیرہ غازی خان ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتاز احمد بھٹو قیصرانی نے حلقہ پی پی 240 تونسہ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ جمعرات کو موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتاز احمد بھٹو قیصرانی نے 31 ہزار 723 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار نے 21 ہزار 688 ووٹ حاصل کئے۔ …
حلقہ پی پی 240 تونسہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتاز احمد بھٹو قیصرانی کامیاب

مزید خبریں
ڈیرہ غازی خان ۔ 18 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتاز احمد بھٹو قیصرانی نے حلقہ پی پی 240 تونسہ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ جمعرات کو موصول ہونے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ممتاز احمد بھٹو قیصرانی نے 31 ہزار 723 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار نے 21 ہزار 688 ووٹ حاصل کئے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفہ کے انتہائی سخت سیکورٹی میں شام 5 بجے پرامن طور پر ختم ہوئی۔








