کویت سٹی۔ 19 اگست (اے پی پی) کویت کی پارلیمنٹ کے سپیکر مرزوق علی الغانم نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں فروغ پرزور دیا ہے۔ مرزوق علی الغانم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان رابطہ ہے ایران کے ساتھ کویت اور خلیج فارس تعاون کونسل کے دیگر رکن ممالک کے تعلقات کے استحکام کے لئے ضروری راہ …
کویت کا ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور

مزید خبریں
کویت سٹی۔ 19 اگست (اے پی پی) کویت کی پارلیمنٹ کے سپیکر مرزوق علی الغانم نے ایران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں فروغ پرزور دیا ہے۔ مرزوق علی الغانم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان رابطہ ہے ایران کے ساتھ کویت اور خلیج فارس تعاون کونسل کے دیگر رکن ممالک کے تعلقات کے استحکام کے لئے ضروری راہ ہموار کئے جانے پر بھی زور دیا۔ کویت کے سپیکر نے علاقائی تغیرات میں ایران کے اہم کردارکی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کویت اور خلیج فارس تعاون کونسل کے دیگر ممالک تہران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے خلیج فارس علاقے کے ثبات کے تحفظ کو بہت اہم قرار دیا۔ کویتی سپیکر نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی مدد کے بارے میں کہا کہ مسئلہ فلسطین ایک بہت اہم محور کی حیثیت سے عرب ممالک کے مدنظر ہونا چاہئے۔ انہوں نے بحران شام کے سیاسی اور پرامن حل کے بارے میں کہا کہ ان کا ملک شام میں لڑائی کے خاتمے کا خواہاں ہے اور بحران شام کا حل مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔








