صدر مملکت ممنون حسین کاپی ٹی وی کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے منصفانہ حل سے دنیا میں قیام امن میں مدد ملے گی،اسلام امن کا مذہب ہے‘ پاکستان خطہ اور ہمسایہ ممالک میں بہتر حالات کی امیدیں رکھتا ہے‘ سلامتی کونسل میں او آئی سی کی نمائندگی سے اقوام متحدہ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ پی ٹی وی سے اےک …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے منصفانہ حل سے دنیا میں قیام امن میں مدد ملے گی،اسلام امن کا مذہب ہے‘ پاکستان خطہ اور ہمسایہ ممالک میں بہتر حالات کی امیدیں رکھتا ہے‘ سلامتی کونسل میں او آئی سی کی نمائندگی سے اقوام متحدہ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ پی ٹی وی سے اےک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ترکی میں ہونے والے او آئی سی کے حالیہ سربراہ اجلاس میں مسلم ممالک کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کا جائزہ لیا گیا جس کا موضوع اتحاد و یکجہتی برائے امن و انصاف تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صرف اسلامی ممالک کا ایشو نہیں‘ دیگر ممالک میں بھی یہ واقعات ہوئے۔ اس کانفرنس کا انعقاد اسی مقصد کے لئے کیا گیا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ ہو۔

Leave a Reply