اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ توانائی کے زیر تکمیل پراجیکٹس سے 20 ہزار میگا واٹ بجلی حا صل کی جا سکے گی۔ ریڈیو پاکستان سے وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کے کابینہ اجلاس میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت توانائی بحران پر قابو پانے …
توانائی کے زیر تکمیل پراجیکٹس سے 20 ہزار میگا واٹ بجلی حا صل کی جا سکے گی، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) پاکستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ توانائی کے زیر تکمیل پراجیکٹس سے 20 ہزار میگا واٹ بجلی حا صل کی جا سکے گی۔ ریڈیو پاکستان سے وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کے کابینہ اجلاس میں دیے گئے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے پر عزم ہے اور اس نے بر سر اقتدار آتے ہی بجلی کے کئی منصوبوں پر کام کا آغازکر دیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی کے حصول کے لئے لگائے جانے والا پلانٹ 2017 میں مکمل ہو جائے گا اور ساہیوال میں کوئلے پلانٹ بھی اسی سال میں بجلی کی فراہمی شروع کردے گا ۔ ڈاکٹر مفتاح نے کہا کہ تھر میں لگائے جانے والے کوئلے کا منصوبہ اور تین ونڈ پاور منصوبے 2018 میں مکمل ہو جائےں گے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں بھی دو کوئلے سے چلنے والے پلانٹس کی بنیاد رکھی جا رہی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ مذکورہ تمام منصوبوں کی تکمیل سے 20 ہزار میگا واٹ بجلی قومی گریڈ میں جلد شامل ہو جائے گی ۔








