وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا انٹرویو

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے ، جن علاقوں میں بجلی زیادہ چوری ہوتی ہے اور عدم ادائیگیاں ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ کی جاتی ہے ۔جمعہ کو ایک انٹرویو میں اُ نہوں نے کہا کہ ہم ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے کام …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے ، جن علاقوں میں بجلی زیادہ چوری ہوتی ہے اور عدم ادائیگیاں ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ کی جاتی ہے ۔جمعہ کو ایک انٹرویو میں اُ نہوں نے کہا کہ ہم ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں، 2018ءکے انتخابات سے قبل ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ ن مسلم لیگ ن ہی وہ جماعت ہے جو ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر لے کرجا سکتی ہے جس کے ثبوت سب کے سامنے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثراور کارآمد پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے جس کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply