صدر مملکت ممنون حسین نے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف جنرل کلاڈیو گرازیانو کو نشان امتیاز (عسکری) عطا کیا

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف جنرل کلاڈیو گرازیانو کو نشان امتیاز (عسکری) عطا کیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کو ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں پاکستان اور اٹلی کی مسلح افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے ان کی غیر معمولی خدمات اور کردار کے اعتراف …

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس جنرل سٹاف جنرل کلاڈیو گرازیانو کو نشان امتیاز (عسکری) عطا کیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کو ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں پاکستان اور اٹلی کی مسلح افواج کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ کے لئے ان کی غیر معمولی خدمات اور کردار کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود، سیکریٹری دفاع اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply