ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہانگ کانگ اور شنگھائی میں مندی

ٹوکیو+ ہانگ کانگ ۔ 19 اگست (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی جبکہ ہانگ کانگ اور شنگھائی میں مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں وقفہ کے بعد کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 61.64 پوائنٹس کی بہتری سے 16547.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ حصص بازار میں …

ٹوکیو+ ہانگ کانگ ۔ 19 اگست (اے پی پی) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی جبکہ ہانگ کانگ اور شنگھائی میں مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں وقفہ کے بعد کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.37 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 61.64 پوائنٹس کی بہتری سے 16547.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ہانگ کانگ حصص بازار میں 0.29 فیصد کمی ہوئی اور اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 67.75 پوائنٹس کی کمی سے 22955.41 پوائنٹس ہو گیا جبکہ شنگھائی سٹاک مارکیٹ میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.45 فیصد یا 14.04 پوائنٹس کی کمی سے 3090.07 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

Leave a Reply