جنرل راحیل شریف کی پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں اگلے مورچوں کے دورہ کے موقع پر گفتگو

راولپنڈی ۔ 19 اگست (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی کے دشوار گذار اوراونچے پہاڑی علاقوں میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے ہدایت دی ہے کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت مکمل روکنے کے لئے سکیورٹی کومزید چوکس اور فعال بنایا جائے ۔وہ جمعہ کو پاک افغان سرحد کے قریب خیبر …

راولپنڈی ۔ 19 اگست (اے پی پی)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی کے دشوار گذار اوراونچے پہاڑی علاقوں میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے ہدایت دی ہے کہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت مکمل روکنے کے لئے سکیورٹی کومزید چوکس اور فعال بنایا جائے ۔وہ جمعہ کو پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لئے قائم اگلے مورچوں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے پورا دن خیبر ایجنسی میں گذارا ۔آپریشنل کمانڈر نے آرمی چیف کو خیبر پختونخواہ میں ہونے والے کامیاب آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کی پیشہ وارانہ کامیوں اور عزم کی تعریف کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply