وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی سیشن سے خطاب

نیویارک ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہر قسم کی منشیات کی لعنت کے موثر انسداد کیلئے بین الاقوامی سطح پر بہتر رابطے اور تعاون کے ذریعے زیادہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کیلئے مضبوط اور جامع قانونی پالیسی اور انتظامی ڈھانچہ وضع کر رکھا ہے۔ پیداواری ممالک، ٹرانزٹ ممالک اور …

نیویارک ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہر قسم کی منشیات کی لعنت کے موثر انسداد کیلئے بین الاقوامی سطح پر بہتر رابطے اور تعاون کے ذریعے زیادہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کیلئے مضبوط اور جامع قانونی پالیسی اور انتظامی ڈھانچہ وضع کر رکھا ہے۔ پیداواری ممالک، ٹرانزٹ ممالک اور متاثرہ ممالک میں منشیات کے محرکات مختلف نوعیت کے ہیں لہذا دو ملکوں یا خطوں میں ایک جیسا ماحول نہیں ہوتا اور سب کیلئے ایک جیسا حل بھی نہیں ہو سکتا۔ منشیات کے عفریت کا خواہ وہ کسی بھی شکل میں کیوں نہ ہو، مقابلہ کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری کو مزید کوششیں کرنا ہونگی۔

Leave a Reply