نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ناروے کی ہم منصب ایرنا سولبرگ سے ملاقات کی۔ بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ناروے کی وزیراعظم کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ناروے …
وزیراعظم عمران خان کی ناروے کی ہم منصب ایرنا سولبرگ سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار

مزید خبریں
نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے ناروے کی ہم منصب ایرنا سولبرگ سے ملاقات کی۔ بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ناروے کی وزیراعظم کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ناروے کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ناروے میں فعال پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔








