وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں میڈیا سے گفتگو

نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، دونوں نے ایک دوسرے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے تعاون کیا ہے۔ جی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور خلیجی ممالک ممالک کے درمیان بہترین اور تاریخی …

نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، دونوں نے ایک دوسرے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کیلئے تعاون کیا ہے۔ جی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور خلیجی ممالک ممالک کے درمیان بہترین اور تاریخی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خلیجی ممالک کی کونسل کے اراکین کو جنوبی ایشیا میں بھارتی جارحیت کے سبب امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا، بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ اقدامات اور مسلسل کرفیو کے باعث ایک نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دے رہا ہے، میں نے خلیجی ممالک کی کونسل کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے اجلاس میں خلیجی ممالک کو تجاویز دی ہیں کہ وہ کیسے ہماری اور ہم ان کی کیسے مدد کرسکتے ہیں۔