پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف ایگزیکٹو بین الاقوامی اسلامی بینک شیخ عبداللہ بن الثانی کی ملاقات ، معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ۔26 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف ایگزیکٹو بین الاقوامی اسلامی بینک شیخ عبداللہ بن الثانی نے ملاقات کی جس میں پاکستان سے معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال …

راولپنڈی ۔26 ستمبر (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیف ایگزیکٹو بین الاقوامی اسلامی بینک شیخ عبداللہ بن الثانی نے ملاقات کی جس میں پاکستان سے معاشی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال بہتر ہو گئی ہے، سکیورٹی استحکام کی بدولت پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے۔شیخ علی بن عبداللہ الثانی نے امن کے لئے پاکستان فوج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام بڑھے گا۔ شیخ عبداللہ بن الثانی قطر کے برسراقتدار شاہی خاندان کے اہم رکن ہیں۔