نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور روس نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے معاملہ پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاواروف کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے پاک۔روس دوطرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان …
وزیراعظم عمران خان سے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاواروف کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون کے فروغ کےلئے مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا

مزید خبریں
نیویارک ۔ 26 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور روس نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے معاملہ پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان سے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاواروف کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے پاک۔روس دوطرفہ تعلقات کی نوعیت پر اظہار اطمینان کیا اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کےلئے مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان اور روس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھے کا فیصلہ کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس نے گذشتہ ماہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے انعقاد کی مخالفت نہیں کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے جا پابندیاں ختم کرانے کےلئے عالمی برادری کو آگے آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت کے جھوٹے الزامات لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ فریقین نے افغان امن عمل سمیت خطہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔








