وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ترکی کے سفیر مصطفی یردکل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لئے پاکستان اور ترکی کے میڈیا کے مابین تعاون ضروری ہے ۔وہ جمعہ کو ترکی کے سفیر مصطفی یردکل سے گفتگو کر رہی تھیں جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 26 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لئے پاکستان اور ترکی کے میڈیا کے مابین تعاون ضروری ہے ۔وہ جمعہ کو ترکی کے سفیر مصطفی یردکل سے گفتگو کر رہی تھیں جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے تین راہنماﺅں طیب اردوان، مہاتیر محمد اور وزیراعظم عمران خان کے مابین ہونے والی گفتگو کے مطابق ہمارے عظیم مذہب سے متعلق خلاف فہمیاں دور کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے ترکی کے صدر طیب اردوان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کشمیر ایشو کی حمایت کی تعریف کی جس میں ترک صدر نے 72سالوں سے حل کے متنظر مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی توجہ دینے کی اپیل کی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جموںو کشمیر تنازعہ کے مستقل حل کیلئے اصولی موقف اور تعاون پر پاکستان کی جانب سے ترکی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک تعلقات اخوت ،گہرے مذہبی اور ثقافتی بندھن میں بندھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کو ایک دوست سمجھتا ہے جس کے ساتھ تعلقات برسوں سے تقویت کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تبادلے، عوام کی سطح پر روابط کو فروغ دینے کی راہ ہموار کرنے کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کی اقدار اور ثقافت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے صحافیوں اور میڈیا پرسنز کے وفود کے تبادلے ہونے چاہیں تا کہ ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت کو جان کر اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔