اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی میں ارلی چائلڈ ڈویلپمنٹ)ای سی ڈی(کے موضوع پر 2 روزہ تیسری عالمی کانفرنس سفارشات کے پیکج کے ساتھ جمعہ کو اختتام پذیر ہوگئی۔ ماہرین تعلیم نے ان سفارشات میں 5سال کے عمر کے بچوں کے لئے قانون سازی کی تجویز پیش کی۔ سفارشات میں ای سی ڈی کے فروغ کے لئے قومی پالیسی کے فریم ورک کو حتمی شکل …
علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی میں ارلی چائلڈ ڈویلپمنٹ کے موضوع پر 2 روزہ تیسری عالمی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی میں ارلی چائلڈ ڈویلپمنٹ)ای سی ڈی(کے موضوع پر 2 روزہ تیسری عالمی کانفرنس سفارشات کے پیکج کے ساتھ جمعہ کو اختتام پذیر ہوگئی۔ ماہرین تعلیم نے ان سفارشات میں 5سال کے عمر کے بچوں کے لئے قانون سازی کی تجویز پیش کی۔ سفارشات میں ای سی ڈی کے فروغ کے لئے قومی پالیسی کے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پالیسی بنانے اور عمل درآمد کرانے میں ایک کثیر الثانی نقطہ نظر اپنانے ای سی ڈی کے فروغ کے لئے بجٹ اور فنانس مختص کرنے باشعور اور ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے اور ڈیٹا نظام کو وسیع کرناشامل تھے۔ اختتامی تقریب کے مقررین نے کہا کہ ای سی ڈی کے فروغ کے لئے ہم سب ایک بورڈ پر اور منزل مقصود بھی ایک ہی ہے۔ انہوں نے ارلی چائیلڈ ڈیولپمنٹ کے لئے فنڈ فراہم کرنے شعور اجاگر کرنے کی مہم جوئی کے لئے سیمینارز اور کانفرنسسز کے انعقاد جیسے اقدامات کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کی۔ دیگر مقررین میں وزارت تعلیم کے جوائنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزر رفیق طاہر ممبر پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد عظیم خان رُپانی فائونڈیشن کے چئیرمین نصرالدین رُپانی پاکستان الائنس برائے ارلی چائلڈ ہوڈ کی سی ای او خدیجہ خان آغا خان فائونڈیشن کی ڈاکٹر صغریٰ چوہدری اوپن یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور ڈاکٹر فضل الرحمن شامل تھے۔اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ یونیورسٹی میں اپنی نوعیت کی یہ تیسری عالمی کانفرنس تھی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور ملک بھر سے بچوں پر کام کرنے والے ادارروں کے نمائندوں نے ایک فورم پر جمع ہوکر بچوں کی ابتدائی تعلیم و تربیت کی موجودہ حیثیت کا جائزہ لیا اور دور حاضر کے نئے تقاضوں کے مطابق ارلی چائڈ ایجوکیشن کو اپ گریڈ کرنے کے لئے سفارشات مرتب کرلیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دو روزہ مباحثوں میں بچوں کی ابتدائی عمر کی تعلیم اور نشوونما کے مختلف پہلوئوں کو موثر انداز سے اجاگر کیا گیا۔ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی ای سی ڈی کے فروغ کے لئے آئندہ سال اپنی سالانہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کرے گی اور ہدف کے حصول کے لئے یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے ملک گیر نیٹ ورک کو بھی فغال کیا جائے گا۔ا








