چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سابق سینیٹر چوہدری محمد انور بھنڈر کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بزرگ سیاستدان، قانون دان اور سابق سینیٹر چوہدری محمد انور بھنڈر کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم چوہدری محمد انور بھنڈر کی جمہوریت، پارلیمان، سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم چوہدری محمد انور بھنڈر ایک مدبر اور …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بزرگ سیاستدان، قانون دان اور سابق سینیٹر چوہدری محمد انور بھنڈر کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم چوہدری محمد انور بھنڈر کی جمہوریت، پارلیمان، سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم چوہدری محمد انور بھنڈر ایک مدبر اور زیرک سیاستدان کی حیثیت سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور ان کے انتقال سے پاکستان کے سیاسی ا±فق پر ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم چوہدری محمد انور بھنڈر کے خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بحیثیت سینیٹر اپنے دور میں چوہدری محمد انور بھنڈر نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا اور قانون سازی کے امور میں بہتر رہنمائی فراہم کی اور آج پوری سینیٹ انکی وفات پر غمزدہ ہے۔