معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، علی نواز اعوان اور جواد احمد نے سپرمارکیٹ میں شہریوں کے ہمراہ براہ راست خطاب سنا

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر سمیت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کو عوامی مقامات پر براہ راست دکھانے کے انتظامات کئے گئے تھے۔ یہ انتظامات وزارت اطلاعات و نشریات نے کیے۔اس حوالے سے وزارت اطلاعات نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ معاونت بھی کی اور اس کو یقینی بنایا۔ سپر مارکیٹ میں وزیراعظم کی معاون …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) ملک بھر سمیت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کو عوامی مقامات پر براہ راست دکھانے کے انتظامات کئے گئے تھے۔ یہ انتظامات وزارت اطلاعات و نشریات نے کیے۔اس حوالے سے وزارت اطلاعات نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ معاونت بھی کی اور اس کو یقینی بنایا۔ سپر مارکیٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جواد احمد نے شہریوں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب براہ راست سنا۔ مظفرآباد اور گلگت بلتستان میں بھی وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب براہ راست دکھانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔