اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے پاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادی میر لاکوموف کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یوکرین کے سفیر نے وزیر مملکت کو تیسرے باہمی معاہدے کے بارے میں بریفنگ دی۔ بورڈ آف انوسٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرمایہ کاری کے …
وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے یوکرین کے سفیر ولادی میر لاکوموف کی ملاقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے پاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادی میر لاکوموف کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یوکرین کے سفیر نے وزیر مملکت کو تیسرے باہمی معاہدے کے بارے میں بریفنگ دی۔ بورڈ آف انوسٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرمایہ کاری کے بارے میں معاہدے کی دستاویز کو یوکرین کی جانب سے حتمی شکل دے دی گئی ہے۔








