اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ سابق سفیر حسین حقانی کے پاسپورٹ کے اجراءکے حوالے سے کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے مقررہ مدت میں پاسپورٹ کا اجراءکر دیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہاہے کہ حکومت پاکستان یا وزارت داخلہ کی جانب سے حسین حقانی کے پاسپورٹ روکے جانے کی خبروں …
حسین حقانی کے پاسپورٹ کے اجراءکے حوالے سے کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے مقررہ مدت میں پاسپورٹ کا اجراءکر دیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ کی و ضاحت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ سابق سفیر حسین حقانی کے پاسپورٹ کے اجراءکے حوالے سے کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی، پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے مقررہ مدت میں پاسپورٹ کا اجراءکر دیا ہے۔ ترجمان وزارت داخلہ نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہاہے کہ حکومت پاکستان یا وزارت داخلہ کی جانب سے حسین حقانی کے پاسپورٹ روکے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، حسین حقانی کی جانب سے پاسپورٹ کے اجراءکی درخواست موصول ہوتے ہی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے مقررہ مدت میں پاسپورٹ کا اجراءکر دیا گیا اور مروجہ طریقہ کار کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ اس سلسلے میں کسی بھی تاخیر کی ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈالنا قطعاً مناسب نہیں ۔








