کراچی ۔ 22 اگست (اے پی پی)چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے کہا ہے کہ اورسیز چیمبر آف کامرس دستکاروں کی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں متعارف کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ ان کی مالی مدد ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اورسیز چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اور ممبران سے ملاقات کے …
اورسیز چیمبر آف کامرس دستکاروں کی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹوں میں متعارف کروانے کےلئے اپنا کردار ادا کرے،چیئر پرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن

مزید خبریں
کراچی ۔ 22 اگست (اے پی پی)چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے کہا ہے کہ اورسیز چیمبر آف کامرس دستکاروں کی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹوں میں متعارف کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ ان کی مالی مدد ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اورسیز چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں اور ممبران سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رواں سال بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا سالانہ بجٹ 103 ارب روپے سے بڑھا کر 115 ارب روپے کردیا ہے۔ ماروری میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے، بی آئی ایس پی دنیا کا پانچواں فلاحی ادارہ ہے جو 53 لاکھ مستحقین کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت سروے کو پانچ سال مکمل ہونے کے بعد سروے شروع کردیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ نیا سروے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے جدید انداز میں کیا جائے گا اس سلسلے میں سروے ٹیمیں گھر گھر جا کر فارم پر کروائیں گی اور مستحقین علاقائی دفاتر بی آئی ایس پی میں آکر اندراج کروا سکتے ہیں۔








