اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بچوں کے محفوظ مستقبل کے ساتھ جڑا ہوا ہے، ہمارے بنیادی ڈھانچہ کی کمزوریوں کو دیکھنا ہو گا، ہم ان ممالک میں ہائی ریٹ میں ہیں جن کے بچے سکولوں سے باہر ہیں، وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر ان مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا راﺅنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بچوں کے محفوظ مستقبل کے ساتھ جڑا ہوا ہے، ہمارے بنیادی ڈھانچہ کی کمزوریوں کو دیکھنا ہو گا، ہم ان ممالک میں ہائی ریٹ میں ہیں جن کے بچے سکولوں سے باہر ہیں، وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر ان مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔ پیر کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ارلی چائلڈ ہڈ ڈویلپمنٹ ٹو پبلک ایجنڈا راﺅنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بچوں کی اموات کی شرح میں پاکستان بہت آگے ہے اور اس کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت چاروں صوبوں کے ساتھ مل کر ایک مضبوط لائحہ عمل طے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا بھوک، افلاس اور تعلیم کی ابتر صورتحال کے ساتھ مستقبل میں ہم ترقی نہیں کر سکتے اور ان مسائل کے حل کیلئے سب کو آگے آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نومولود بچوں کی بہتر پرورش کریں گے تو ہمارا مستقبل محفوظ ہو گا اور اس کیلئے نیشنل پلان فار ارلی چائلڈ ہڈ بنانا ہو گا۔








