وزیراعظم محمد نواز شریف کا سیالکوٹ۔لاہور موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب

سیالکوٹ ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی تحریک چلا رہے ہیں، مخالفین کی تحریک فساد، بدامنی اور ترقی مخالف ہے، پاکستان سے اندھیروں کا خاتمہ کریں گے، خوشحالی اور روشنیوں کو فروغ دیں گے۔ پیر کو یہاں سیالکوٹ۔لاہور موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب …

سیالکوٹ ۔ 22 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کی تحریک چلا رہے ہیں، مخالفین کی تحریک فساد، بدامنی اور ترقی مخالف ہے، پاکستان سے اندھیروں کا خاتمہ کریں گے، خوشحالی اور روشنیوں کو فروغ دیں گے۔ پیر کو یہاں سیالکوٹ۔لاہور موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹروے منصوبہ سیالکوٹ کے عوام کیلئے تحفہ ہے جو ترقی کا پیش خیمہ ہو گا، ہمارا کنٹینر ترقی و خوشحالی کا کنٹینر ہے، ہم ملک کی سڑکیں بنا رہے ہیں، کچھ لوگ سڑکوں پر آ رہے ہیں، پاکستانی نوجوان ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، مخالفین ہمارے ترقی پروگرام سے خائف ہیں، عوام ترقی کی خاطر فساد کو مسترد کر دیں، اگلے دو سال میں ترقیاتی کام تاریخ کا روشن باب ہوں گے، فوج، پولیس اور سیکورٹی اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے، چین کے تعاون سے راہداری منصوبہ جلد مکمل ہو گا، ہم نے خراب حال ریلوے اور پی آئی اے کو ٹھیک کیا ہے، پی آئی اے کی پریمیئر سروس سیالکوٹ سے بھی شروع ہو گی، سیالکوٹ سے لاہور کا تین گھنٹے کا سفر 50 منٹ میں ہو گا، موٹروے سیالکوٹ سے کھاریاں بھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی تاریخ میں آج منفرد دن ہے کہ یہاں موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے جس سے سیالکوٹ پورے ملک سے منسلک ہو جائے گا، سیالکوٹ سے پسرور تک بھی سڑک بنائی جائے گی، ہر حال ہی میں ڈسکہ پسرور سڑک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا جذبہ دیکھ کر کنٹینر پر چڑھنے والے بیٹھ جائیں گے۔

Leave a Reply