وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت رواں مالی سال کے دوران پاکستان کے لئے دستیاب عالمی بنک کے آئندہ کے ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ کے اہداف کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر کو قابل حصول اہداف اور ان کی تکمیل کی متوقع مدت کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت رواں مالی سال کے دوران پاکستان کے لئے دستیاب عالمی بنک کے آئندہ کے ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ کے اہداف کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ سیکرٹری خزانہ نے وفاقی وزیر کو قابل حصول اہداف اور ان کی تکمیل کی متوقع مدت کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اہداف قابل حصول ہیں کیونکہ یہ ہمارے مقامی اصلاحاتی ایجنڈا کے مطابق ہیں۔ انہوں نے اصلاحاتی ایجنڈا کو بروقت مکمل کرنے کے لئے مختلف وزارتوں کے مابین ہم آہنگی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ آسان شرائط پر دستیاب کریڈٹ حاصل کیا جاسکے۔

Leave a Reply