وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں 22 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دی گئی۔ یہ منصوبہ بلوچستان کے تقریباً ایک چوتھائی علاقے کو مستفید کرے گا۔ اس …

اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں 22 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے بلوچستان انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے بعد منظوری دی گئی۔ یہ منصوبہ بلوچستان کے تقریباً ایک چوتھائی علاقے کو مستفید کرے گا۔ اس منصوبے سے صاف پانی کی فراہمی‘ سیلابوں کے خطرات میں کمی‘ لائیو سٹاک اور جنگلات کے ساتھ ساتھ زرعی پیداوار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔ منصوبے کی لاگت میں 20 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔ یہ منصوبہ چھ سالوں میں مکمل ہوگا۔ ایکنک نے لواری روڈ ٹنل اور ایکسیس روڈ پراجیکٹ کی 26 ارب 85 کروڑ 50 لاکھ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت کے ساتھ منظوری دی ہے۔ یہ منصوبہ اکتوبر 2017ءتک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ منصوبے کی لاگت پر نظرثانی ٹنل کی چوڑائی کو 6 میٹر سے 7.5 میٹر تک بڑھانے اور 5 میٹر تک اونچائی کی وجہ سے کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گی۔ اسی طرح 130.22 کلو میٹر طویل این 45 کی بہتری اور وسعت کے منصوبہ کی بھی منظوری دی گئی۔

Leave a Reply