اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے کراچی میں نجی ٹی وی چینلز اے آر وائی، سماءاور نیو پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز پر حملہ صحافت کی آزادی اور اظہار رائے پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی دارالحکومت کا پرامن ماحول خراب کرنے کی بھی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس …
صدر ممنون حسین کی کراچی میں نجی ٹی وی چینلز پر حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) صدر ممنون حسین نے کراچی میں نجی ٹی وی چینلز اے آر وائی، سماءاور نیو پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ صدر نے کہا کہ نجی ٹی وی چینلز پر حملہ صحافت کی آزادی اور اظہار رائے پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی دارالحکومت کا پرامن ماحول خراب کرنے کی بھی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور میڈیا کی آزادی کو یقینی بنایا جائے گا۔ صدر نے کہا کہ ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کو تمام ضروری سیکورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض ادا کرنے کے قابل ہوں۔ صدر نے کہا کہ اس طرح کے مجرمانہ حملوں میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور قانون نافذ کرنے والے ادارے آئندہ اس طرح کے حملوں کی اجازت نہیں دیں گے۔








