وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کی مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو

سلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کراچی میں میڈیا ہاوسز پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعات میں ملوث مجرموں کو نہ صرف گرفتار کیا جائیگا بلکہ ان پر مقدمات درج کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سیاسی جماعتیں آپس میں کسی بھی مسئلے پر کتنا بھی ختلاف رکھتی ہوں لیکن وہ جمہوریت، …

سلام آباد ۔ 22 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کراچی میں میڈیا ہاوسز پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعات میں ملوث مجرموں کو نہ صرف گرفتار کیا جائیگا بلکہ ان پر مقدمات درج کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سیاسی جماعتیں آپس میں کسی بھی مسئلے پر کتنا بھی ختلاف رکھتی ہوں لیکن وہ جمہوریت، سیاست اور صحافت کو لازم و ملزوم سمجھتی ہیں، میڈیا کی آزادی اور اس کو تحفظ دینا پاکستان میں جمہوریت کو شفاف اور استحکام دینے کا سبب بنتا ہے، صحافت ایک اچھی جمہوریت کی بنیاد فراہم کرتی ہے، برطانوی حکومت کے سامنے الطاف حسین کی تقریر کا معاملہ اٹھایا جائے گا، تمام بین الاقوامی قوانین استعمال کئے جائیں گے۔ پیر کو مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی میں جو واقعات ہوئے ہیں ان کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں‘ وفاقی اور صوبائی حکومت ان واقعات کے مجرموں کو نہ صرف گرفتار کرے گی بلکہ ان پر مقدمات بھی درج کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کو بہتر بنانے کی ذمہ داری صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت نے بھی اپنے ذمے لے رکھی ہے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماﺅں سے بھی امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو اس طرح کے واقعات کرنے والوں سے نہ صرف الگ کریں بلکہ ان کے ساتھ کسی قسم کی مدد اور تعاون نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو تلاش کرنے اور ان کو گرفتار کرانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ایم کیو ایم کے رہنما تعاون کریں۔

Leave a Reply