ہمارے لئے قومی فخر کا لمحہ ہے، ہماری کرکٹ ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا میں بہترین کرکٹ ٹیم ہے، وزیراعظم نوازشریف

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں بلند ترین درجہ بندی حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ، قومی کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق منگل کو ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ درحقیقت یہ ہمارے لئے قومی فخر کا لمحہ ہے، ہماری کرکٹ ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا میں …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ میں بلند ترین درجہ بندی حاصل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ، قومی کرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق منگل کو ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ درحقیقت یہ ہمارے لئے قومی فخر کا لمحہ ہے، ہماری کرکٹ ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ وہ دنیا میں بہترین کرکٹ ٹیم ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مصباح الحق کی کپتانی میں کرکٹ ٹیم نے گزشتہ ٹیسٹ میچوں کے دوران شاندار پیشہ وارانہ مہارت اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان کی شاندار کارکردگی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی اور قومی ٹیم آنے والے وقتوں میں ملک کیلئے مزید کامیابیاں لیکر آئے گی۔

Leave a Reply