اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) میں اصلاحات علاقے کے عوام کی ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں اور یہ نیشنل ایکشن پلان کا لازمی جزو ہیں، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ ان علاقوں کے عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں فاٹا اصلاحات …
وزیراعظم محمد نوازشریف کا فاٹا اصلاحات کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) میں اصلاحات علاقے کے عوام کی ترقی کیلئے نہایت اہم ہیں اور یہ نیشنل ایکشن پلان کا لازمی جزو ہیں، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ ان علاقوں کے عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں فاٹا اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات کا مقصد ملک کے طویل عرصہ سے نظرانداز شدہ علاقوں کو مرکزی دھارے میں لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ ان علاقوں کے عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق کیا جائے گا، فاٹا کے عوام نے امن اور جنگ کے زمانہ میں بے شمار قربانیاں پیش کرتے ہوئے ہمارے قومی کاز کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز نے بتایا کہ کمیٹی نے تمام قبائلی ایجنسیوں کا دورہ کیا اور کاروباری شخصیات، قبائلی عمائدین، تعلیم یافتہ نوجوانوں، علماءکرام اور سول سوسائٹی کے ارکان سمیت ان علاقوں کے منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کیں تاکہ فاٹا کے مستقبل کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دینے سے قبل ان کا نکتہ نظر معلوم کیا جا سکے۔ کمیٹی نے تمام فرنٹیئرز ریجنز کے عمائدین اور دیگر فریقین کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔








