اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بدترین تشدد کی نت نئی مثالیں قائم کر رہا ہے، برہان وانی کی شہادت کے بعد سے شروع ہونے والے تشدد کی نئی لہر نے درجنوں …
وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بدترین تشدد کی نت نئی مثالیں قائم کر رہا ہے، برہان وانی کی شہادت کے بعد سے شروع ہونے والے تشدد کی نئی لہر نے درجنوں اور سینکڑوں بے گناہ کشمیری عوام کو زندگی سے محروم کر دیا ہے ، سینکڑوں کی تعداد میں کشمیری شدید زخمی حالت میں پڑے ہیں۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام اور مودی کے سر پر تشدد کا جنون اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ ایک طرف درجنوں کشمیریوں کو خون میں نہلا دیا گیا اور دوسری جانب اُن پر زندگی کو مزید تنگ کرنے کے لیے وادی میں خوراک اور تیل کی ترسیل بند کی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت، جو کہ دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعوایدار ہے، نے ظلم و ستم کی انتہا کر رکھی ہے اور اس جنونیت میں مقبوضہ وادی میں ادویات کی ترسیل بھی بند کررکھی ہے تاکہ زخمی کشمیری عوام کو علاج معالجے کی سہولت سے بھی محروم کیا جاسکے۔








