وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا برآمدکنندگان میں سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے 5 برآمدی شعبوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کا وعدہ پورا کر دیا ہے، آئندہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک دینے کی بجائے رقم آن لائن منتقل کی جائے گی، 21 ارب روپے سے زائد کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک جاری کئے جائیں گے، خوشحال، …

اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے 5 برآمدی شعبوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کا وعدہ پورا کر دیا ہے، آئندہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک دینے کی بجائے رقم آن لائن منتقل کی جائے گی، 21 ارب روپے سے زائد کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک جاری کئے جائیں گے، خوشحال، خود مختار اور باوقار پاکستان وزیراعظم کا وژن ہے، 31 اگست تک ارکان پارلیمنٹ کی ٹیکس ڈائریکٹری شائع کر دی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں برآمدکنندگان میں سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے حوالے سے پانچ برآمدی شعبوں کوزیرو ریٹ کرنا آسان نہیں تھا، برآمدات کی صنعت کو دیگر مراعات کے ساتھ ساتھ حکومت نے زیر التواءسیلز ٹیکس ریفنڈ کی آدائیگی کا بھی وعدہ کیا تھا، پہلا وعدہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کی واپسی اور دوسرا وعدہ پانچ برآمدی شعبوں کو سیلزٹیکس سے استثنیٰ دینا تھا، وعدے کے مطابق پانچ بڑے برآمدی شعبوں کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دینے کا اعلان بجٹ میں کیا گیا۔ اب ریفنڈ کا وعدہ بھی پورا کیا جا رہاہے۔

Leave a Reply