اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں تمام مسالک کے مابین امن و بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنے کےلئے علماءکرام اور دانشوراپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو ایوان صدر میں ڈاکٹر سیّدنا مفضل سیف الدین کی قیادت میں داﺅدی بوہرہ برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت نے کہا …
صدر مملکت ممنون حسین کی داﺅدی بوہرہ برادری کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں تمام مسالک کے مابین امن و بھائی چارے کا ماحول پیدا کرنے کےلئے علماءکرام اور دانشوراپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو ایوان صدر میں ڈاکٹر سیّدنا مفضل سیف الدین کی قیادت میں داﺅدی بوہرہ برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے درمیان رواداری اور باہمی احترام کا رشتہ ہونا چاہئے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کےلئے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ملک میں امن اور خوشحالی کےلئے بھائی چارے کی فضاءپیدا کریں۔صدر مملکت نے ملک میں تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں بوہرہ برادری کی تعریف کی اور تعلیم، صحت اور ملک کے عوام کی بہتری کےلئے کئے گئے اقدامات کے سلسلہ میں داودی بوہرہ جماعت کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے ڈاکٹر سیّدنا مفضل سیف الدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ممالک کی صف میں شامل کیا ہے جو اہم پیشرفت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک تاریخی منصوبہ ہے اور اس کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پورے خطہ میں خوشحالی آئے گی۔








