اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) سعودی دارالحکومت ریاض سے مدینہ جانے والے مسافر بس کے حادثہ میں 35مسافر جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں پاکستانی بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے بھی ایک کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مدینہ منورہ کے علاقے الاخل میں مسافر …
سعودی عرب میں مسافر بس کے حادثہ میں 35مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوئے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) سعودی دارالحکومت ریاض سے مدینہ جانے والے مسافر بس کے حادثہ میں 35مسافر جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد میں پاکستانی بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے بھی ایک کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مدینہ منورہ کے علاقے الاخل میں مسافر بس کے حادثہ میں جاں بحق افراد میں متعدد پاکستانی بھی شامل ہیںجبکہ ایک اکبر نامی زخمی کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل متعلقہ سعودی حکام اور کنگ فہد ہسپتال مدینہ کے عملے سے تفصیلات کیلئے رابطے میں ہیں۔جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے جاں بحق اور زخمیوں کی معلومات کیلئے اہلکار نامزد کر دیئے ہیں۔ حادثے کی معلومات کیلئے ماجد حسین میمن سے 00966-532347340،طارق محمود ڈائریکٹر (حج)مدینہ00966-583723184, 00966-580903349 اور عبدالشکور سفارتخانہ پاکستان ریاض سے 00966-552773332. رابطہ کیا جاسکتا ہے۔








