وفاقی وزیر بجلی و پیٹرولیم عمر ایوب خان کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پیٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں دسمبر تک مزید 100 فیڈرز بجلی چوری سے پاک کر دیئے جائیں گے جن پر لوڈ مینجمنٹ بھی زیرو کر دی جائے گی، ان فیڈرز پر کام جاری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے ساتھ اسلام …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پیٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں دسمبر تک مزید 100 فیڈرز بجلی چوری سے پاک کر دیئے جائیں گے جن پر لوڈ مینجمنٹ بھی زیرو کر دی جائے گی، ان فیڈرز پر کام جاری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کے ساتھ اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا، صوبائی مشیر توانائی حمایت اللہ خان، جہانگیرخان ترین، سیکرٹری پاور ڈویژن، سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے بجلی اور گیس سے متعلق معاملات پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔ ایوب خان نے صوبے میں صنعتوں اور کاروبار کے فروغ کیلئے بجلی، گیس اور پٹرولیم کے شعبے کی طرف سے بھر پور تعاون اور تمام تر اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔